اہم خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن میں افراتفری کی صورتحال، ہنگامی اجلاس طلب

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ کے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کل کرانےکے حکم کے بعد الیکشن کمیشن میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس کے شرکاء نے رائے دی ہے کہ چند گھنٹے کے نوٹس پر انتخابات کرانا مشکل ہے۔ الیکشن کمیشن میں افراتفری کی صورتحال ہے، پولنگ اور سیکیورٹی عملے کی تعیناتی الیکشن کمیشن کیلئے بڑا چیلنج بن گئی ہے، اتنی کم مہلت میں ٹرانسپورٹ اور پولنگ موادکی پولنگ اسٹیشن تک ترسیل دشوار ہے۔پولنگ مواد پولنگ اسٹیشن پہنچانا اور پولنگ بوتھ کا قیام بھی بڑا چیلنج ہے، الیکشن شیڈول کالعدم ہونے پر پریزائیڈنگ افسران واپس اپنے محکمےکے ڈسپوزل پر چلے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں