اہم خبریں

چینی مہنگی کرنے کے ساتھ ساتھ ماہانہ خریداری کی حد بھی کم کر دی گئی،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) یوٹیلیٹی اسٹورز پر پہلے چینی کی ماہانہ خریداری کی حد 5 کلو تھی اب کم کر کے تین کلو کر دی گئی ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ چینی بھی مہنگی کر دی گئی ہے،عام شہری شناختی کارڈ دکھا کر 3 کلو چینی حاصل کر سکے گا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کارڈ پر بھی ماہانہ صرف 3 کلو چینی کی خریداری ہو سکے گی، بی آئی ایس پی کارڈ پر یوٹیلیٹی اسٹورز سے چینی 70 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگی.

متعلقہ خبریں