اہم خبریں

عدلیہ میں ایک گروہ مسلط ہے وہ فیصلے نہیں سیاست کررہاہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )عدلیہ میں ایک گروہ مسلط ہے وہ فیصلے نہیں سیاست کررہاہے، پارلیمنٹ کو سپریم جوڈیشل کونسل کو ریفرنس بھیجنا چاہیے، وزیر دفاع خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال،،کہا وقت آگیا کہ ہم اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں،عدلیہ کے جتھے آئین کی خلاف ورزی کررہے ہیں، ایک فرد واحد فیصلے مسلط کررہاہے،،اعظم سواتی کوڈ نیم ہے جس کے ذریعے فیصلے لکھوائے جاتے ہیں،،عمران خان نے باجوہ کو اپنا والد بنایا پھر اس کے ساتھ جو کیا وہ سب سے دیکھا،، مولانااسعد محمود نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی مخالفت کردی، کہتے ہیں عمران خان کیلئے عدالتوں میں سہولت کاری کی جاتی ہے،عدالت ملز م سے کہے آپ کو دیکھ کرخوشی ہوتی تو ملک کااللہ ہی حافظ ہے۔

متعلقہ خبریں