اہم خبریں

کراچی، افسوسناک واقعہ ،3بچے ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے

کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی کےعلاقے سرجانی میں افسوسناک واقعہ ،3بچے ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔ یہ واقعہ سُرجانی سیکٹر36 گہرام گوٹھ میں پیش آیا، دوبنے والے بھی 2 سگے بھائی بھی شامل تھے ۔ واضح رہے کہ کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے کہ بعد ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، لواحقین کے مطابق دونوں سگے بھائی پڑوسی کے ہمراہ ندی پر نہانے گئے تھے جو اللہ کو پیارے ہو گئے ۔ ریسکیو ٹیم نے بچوں کی نعشیں نکال کر عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیں ۔

متعلقہ خبریں