اہم خبریں

نیب سیاسی انتقام لینے کےبنا یا گیا ، اس کو ختم کردینا چاہیے، شاہد خاقان عباسی کی تجویز

کراچی(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب سیاسی انتقام لینے کےبنا ، اس کو ختم کردینا چاہیے ، اس میں ہی ملک کا بھلا ہے ۔آج احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سپریم کورٹ کی نگرانی میں نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کا کیس چلایا گیا اور دنوں سیاست دانوں کو نااہل کردیا گیا ،کیا ان دنوں کے لیے کوئی الگ قانون ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف بننے والے کیسز کی کوئی اہمیت نہیں ، ہم نے 100 سے زائد تفتیشیں بھگتیں ، جیل کاٹی ہے لیکن ہم ہم نہیں روئے ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح کے فیصلے ہو رہے ہیں عوام کا انصاف کے نظام سے یقین اٹھ گیا ہے،جناح ہاؤس پر حملہ ہوا لیکن اس کا کسی نے نوٹس نہیں لیا۔

متعلقہ خبریں