اہم خبریں

الیکشن کمیشن کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے، کنور دلشاد

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)کنور دلشاد نے کہا کہ 31 دسمبر کو انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کیلئے ناممکن نظر آرہا ہے، اتنی جلدی الیکشن کرانے پر انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھ سکتے ہیں۔ ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمے داری ہے، الیکشن کمیشن کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے پوری مشینری حرکت میں لائے، کنور دلشاد نے مزید کہا کہ فوری یہ ہوسکتا ہے کہ الیکشن کمیشن فل بینچ کے سامنے اپیل دائر کرکے وقت لے لے، الیکشن کمیشن اٹارٹی جنرل کے توسط سے آج ہی چیف جسٹس اسلام آ باد ہائیکورٹ سے رجوع کرے۔

متعلقہ خبریں