اہم خبریں

فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ ،لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ ،لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ آج لاہور ہائیکورٹ میں فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر جسٹس انوار الحق پنوں نے سماعت کی ۔ فرخ حبیب کی طرف سے موقف پیش کیا گیا کہ سیاسی وابستگی کی وجہ سے میرا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ، 28 اپریل کو مجھے یہ کہہ کر جہاز سے اتار دیا گیا کہ میرا نام ای سی ایل میں ہے ،میرا سامان اور میرا پاسپورٹ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ انہوں عدالت استدعا کی کہ میرا سامان واپس کرایا جائے اور میرا نام ای سی ایل سے نکالا جائے ،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

متعلقہ خبریں