راولپنڈی(نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے صدر متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زید کا ٹیلیفونک رابطہ ،دفاعی تعاون بڑھانے پر تفصیلی گفتگو ۔ آج پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید نے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں دو طرفہ فوجی تعاون اور دفاعی تعلقات سمیت دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور صدر یو اے ای شیخ محمد بن زیدنے دونوں ممالک کے درمیان باہمی دفاعی اور فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے کی پر زور دیا ۔















