اہم خبریں

تین دنوں میں جو پاکستان میں ہوا ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، گورنر سندھ

کراچی (نیوزڈیسک)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ تین دنوں میں جو پاکستان میں ہوا وہ ملک کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔ گورنر ہاؤس کراچی میں استحکام پاکستان کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہم سب پاکستان سے ہیں چاہے کسی بھی مسلک مذہب سے ہوں۔ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کسی فرد واحد کے حوالے نہیں کیا جاسکتا۔ ملک چلانے میں سب کا کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کا کردار سب کے سامنے ہے، اس سے بڑا سانحہ کیا ہو سکتا ہے کہ بانی پاکستان کی ریذیڈنسی جلادی گئی۔

متعلقہ خبریں