اہم خبریں

عبدالغفور حیدری کا خالد مقبول سے رابطہ، دھرنے میں شرکت کی دعوت

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے مولانا عبدالغفور حیدری نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے رابطہ کیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ نے خالد مقبول صدیقی کو اسلام آباد دھرنے میں شرکت کی دعوت دی۔ اس حوالے سے خالد مقبول نے دھرنے میں شرکت پر رابطہ کمیٹی سے مشاورت کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے میں شرکت پر حتمی فیصلہ رابطہ کمیٹی کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں