نوشہروفیروز(نیوزڈیسک)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ بیوقوف بنانے والے شخص نے ایک کروڑ گھر، پچاس لاکھ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا۔ اس شخص نے کشکول توڑنے کا اعلان کیا تھا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنماراشد محمود سومرو نے کہا کہ انہوں نے اقتدار میں آکر ملکی معیشت اور سی پیک کا بیڑہ غرق کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک شخص چوروں سے نجات دلانے کا کہہ کر 60 ارب روپے ہڑپ کر لیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کل وہ اعلانات ہوں گے جس کا کسی کو اندازہ ہی نہیں ہے۔















