اہم خبریں

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہیٰ نے محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے لئے 100فیصد رسک الاؤنس کی منظوری دیدی

لاہور(نیوز ڈیسک ) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے لئے 100فیصد رسک الاؤنس کی منظوری دے دی ہے۔ رسک الاؤنس کی منظوری کے بعد محکمہ کا پہلے سے جاری الاؤنس ختم ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہمحکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے منظور شدہ آسامیوں 1978 کے لئے کو رسک الاؤنس جاری کیا گیا۔ ندیم سرور نے کہا کہ محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کا 100فیصد رسک الاؤنس رننگ بیسک پر دیا جائے گا۔ محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے رسک الاؤنس کی منظوری سے محکمہ کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں