راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) جی ایچ کیو گیٹ کو شرپسندوں نے توڑنے کی کوشش کی،اس کیس میں 76افراد کو گرفتار کرچکے ہیں،پرتشدد احتجاج پر 17مقدمات درج ہو گئے ،جی ایچ کیو گیٹ پر پٹرول چھڑکنے والے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ملزمان کو ٹینیکل ڈیٹا،سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیاملزمان کو شواہد کی مدد سے گرفتار کیا جا رہا ہے،شواہد عدالت میں پیش کئے جائیں گے میٹرو سٹیشن کو جلانے سے 80کروڑ کا نقصان ہوا،اس کیس میں 27ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہےجو کوئی بھی گھناونے جرم میں شامل ہے انکے خلاف مکمل تفتیش کرکے قررواقعی سزا دلوائیں گےایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں ملزمان کے خلاف تفتیش کے لئے کمیٹی بنائی ہے،ایس ایس پی اپریشنز کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کی ٹیمیں بنائی ہیںروزانہ کی بنیاد پر پچاس سے زائد چھاپے مار رہے ہیں حساس مقامات پر شرپسندوں کے دوخلے کی اطلاع پر پولیس نے کوئیک رسپانس کیا،سٹی پولیس آفیسر خالد محمود ہمدانی کا راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 20کے قریب پولیس گاڑیوں کو نقصان پہنچا،ہرڈویژن کی تفتیشی ٹیمیں الگ سے تما م مقدمات پر کام کررہی ہیں،توڑ پھوڑ جلاؤ گھیراؤ میں ملوث افراد کو ہرصورت گرفتار کیا جائے گا،شرپسند وں کی لیڈ رشپ کی گرفتاریوں کے لیے بھی ریڈز کیے جارہے ہیں،ملزمان کو قرارواقعی سزادلوانے کے لیے تما م قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔















