اہم خبریں

اسلام آباد میں ہونے والا تبلیغی اجتماع خیروعافیت سے اختتام پذیر ہوگیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )اسلام آباد میں ہونے والا تبلیغی اجتماع خیروعافیت سے اختتام پذیر ہوگیا۔اس بڑے اجتماع میں 1,30,000 سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے اجتماع کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا۔اسلام آباد میں ایک بڑی امن و عامہ کی صورتحال کے ساتھ ایک بڑے اجتماع کی سکیورٹی کو بھی یقینی بنایا گیا۔آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے سکیورٹی پر تعینات تمام افسران و اہلکاروں کو شاباش دی۔اجتماع کی انتظامیہ نے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کیا، اسلام آباد پولیس ان کی بھی مشکور ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔وفاقی دارالحکومت اور اس کے شہریوں کی سکیورٹی کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

متعلقہ خبریں