اہم خبریں

کراچی میں عام افراد کیلئے دفعہ 144 مگر پیپلز پارٹی جلسہ کر سکتی ہے،پی ٹی آئی رہنماخرم شیر زمان

کراچی(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کراچی میں عام 4 افراد کیلئے دفعہ 144 ہے مگر پیپلز پارٹی جلسہ کرسکتی ہے، یہ دوہراہ معیار ہے، آئی جی سندھ کو وردی عوام نے دی پی پی نے نہیں، وردی کا مان رکھیں۔اپنے ویڈیو پیغام میں خرم شیر زمان نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی طرز حکمرانی کی مذمت کرتا ہوں، پی ٹی آئی نے پرامن احتجاج پر ورکرز کے خلاف جعلی مقدمے بنائے اور گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، سندھ میں ایم پی او، دفعہ 144 کا نفاذ ثابت کرتا ہے پیپلز پارٹی خوفزدہ ہے، شرجیل میمن نے پریس کانفرنس میں کہا پی ٹی آئی ورکرز میں جلاؤ گھیراؤ کی ہمت نہیں۔

متعلقہ خبریں