اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کو ظل شاہ قتل کیس میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو ظل شاہ قتل کیس میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔عدالت نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست بھی نمٹا دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ظل شاہ قتل کیس میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، تین صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جسٹس طارق محمود نے جاری کیا۔ حکم نامے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ عمران خان کی پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض 22 مئی تک ضمانت منظور کی جاتی ہے۔عدالت کے مطابق عمران خان 22 مئی تک متعلقہ عدالت سے رجوع کریں۔حکم نامے کے مطابق وکیل درخواست گزار نے کہاکہ مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے اور سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے، وکیل درخواست گزار نے کہاکہ پولیس نے اس کیس میں عمران خان کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے۔عدالت کے مطابق پولیس نے لاہور ہائی کورٹ میں بیان دیا کہ عمران خان کی اس کیس میں گرفتاری کی ضرورت نہیں۔وکیل درخواست گزار نے کہاکہ خدشہ ہے کہ عمران خان لاہور پہنچیں گے تو گرفتار کر لیا جائے گا۔تحریری حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ عمران خان کی 22 مئی تک کی حفاظتی ضمانت منظور کی جاتی ہے۔