اہم خبریں

عمران خان کیخلاف 121 مقدمات پر کارروائی روکنے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے 121 مقدمات میں کارروائی روکنے کی درخواستوں کا عبوری تحریری حکم نامہ جاری کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 121 مقدمات میں کارروائی روکنے کی درخواستوں کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا ، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے یہ تحریری حکم نامہ نے جاری کیا ہے جو 2 صفحات پر مشتمل ہے جس میں عمران خان پر پنجاب میں 9 مقدمات درج ہیں، 7 پر تفتیش جاری ہے، ایک مقدمہ خارج اور دوسرے مقدمے سے بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔عدالت نے سماعت 26 مئی دن ساڑھے 9 بجے تک ملتوی کردی ہے ۔

متعلقہ خبریں