کراچی(نیوز ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آج میئر کراچی کا اعلان کریں گے۔تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کی خوشی میں پی پی پی آج شاہین کمپلیکس تا ٹاور ریلی نکالی جائے گی۔صوبائی وزیر سعید غنی کہتے ہیں پیپلز پارٹی کا دیگر جماعتوں سے رابطہ ہے، کراچی کا میئر پیپلز پارٹی کا ہی ہوگا۔اس حوالے سے صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں شہر قائد کے شہریوں نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ،پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کیں ، اس لیے پیپلز پارٹی کے تحت آئی آئی چندریگر روڈ پر جلسہ ہو گا ، جس میں کراچی کے تمام علاقوں سے پیپلز پارٹی کے ووٹرز اور سپورٹرز شرکت کریں گے جلسے کا آغاز شام 5 بجے ہوگا،پارٹی قائدین بھی خطاب کریں گے۔















