اہم خبریں

نجی آئل مل میں حفاظتی اقدامات کا فقدان ،زہریلی گیس نے 4 مزدوروں کی جان لے لی

ملتان(نیوز ڈیسک) نجی آئل مل میں حفاظتی اقدامات کا فقدان ،زہریلی گیس نے 4 مزدوروں کی جان لے لی ۔تفصیلات کے مطابق ملتان میں بہاولپور روڈ پر قائم نجی آئل مل میں زہریلی گیس خارج ہونے پر 4 مزدور تیل کے کنویں میں گر کر جاں بحق ہوگئے، مزدوروں کی لاشیں نکال کر نشتر اسپتال منتقل کر دی گئیں ،مزدور تیل کا کنواں صاف کر رہا تھا کہ زہریلی گیس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہو کر کنویں میں گر گئے ،تیل کے کنویں میں صابن اور صابن کی باقیات کی وجہ سے مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسکیو آفیسر ڈاکٹر محمد کلیم نے کہا کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا ہے چاروں مزدوروں کی لاشوں کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہےابتدائی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد لاشیں ورثا ء کے حوالے کر دی جائیں گی ۔

متعلقہ خبریں