اسلام آباد ( اے بی این نیوز )کل پنجاب بھر میںدیگر ملک کی طرح پرائیویٹ سکولز ریگولرشیڈول کےمطابق دوبارہ کھل جائیں گے،صدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے مطابق پنجاب سمیت ملک بھرپرائیویٹ سکولز ریگولر شیڈول کےمطابق تدریس کاسلسلہ جاری رکھیں گے، انہوں نے کہا کہحکومت تعلیمی اداروں کی فُول پروف سیکوریٹی اورتحفظ کیلیے خصوصی اقدامات کرے،بورڈز اورکیمبرج کےملتوی اورمنسوخ امتحانات کا دوبارہ انعقاد یا Best مارکس گریڈنگ کا اعلان کیا جائے گا۔















