اہم خبریں

ملک بھر میں24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے25کیسز رپورٹ ہوئے،قومی ادارہ صحت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک  )قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے25کیس رپورٹ ہوئے۔ این آئی ایچ کی جانب سےجمعہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 3ہزار523کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے25افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.71فیصد رہی۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ18مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے کورونا ٹیسٹ میں فیصل آباد میں95ٹیسٹ کئے گئے جن میں سےایک فرد کا ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں مثبت کیسوں کی شرح 1.05فیصد ،لاہور میں 839 ٹیسٹ میں سے 6 افراد کا ٹیسٹ مثبت اور شرح 0.72فیصد رہی جبکہ پشاور میں 552ٹیسٹ میں سے 6 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح1.09فیصد رہی۔

متعلقہ خبریں