چین نے دو بحری جنگی جہاز پاکستان نیوی کے سپرد کردیئے

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان نے 2018 میں چین کیساتھ بحری جنگی جہاز فراہم کرنے کا معاہدہ کیا گیا تھا جس پرعملدرآمد کرتے ہوئے چینی حکومت نے دوبحری جنگی جہاز فریگیٹ پاکستان نیوی کے سپرد کردیئے ۔ چینی اخبار گلوبل ٹائمز نے اپنی شائع رپورٹ میں بتایا کہ یہ بحری جنگی جہاز 054فریگیٹس قسم کے جہاز ہیں جنہیں سی پیک منصوبے کے تحت سمندر کی حفاظت کیلئے استعمال کیا جائے ۔ بدلتے ہوئے عالمی صورتحال سے نمٹنے کیلئے دونوں ممالک میں دفاعی اور اقتصادی تعلقات مزید گہرے ہوتے جارہے ہیں۔