اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ ملک میں ابھی بھی 2 کروڑ سیلاب زدگان کو امداد کی ضرورت ہے، پاکستان تحریک احتجاج ملک چلا سکی نہ ان میں پارلیمانی اپوزیشن کا کردار ادا کرنےکی صلاحیت ہے۔جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، ان کو سیلاب زدگان اور بڑھتی ہوئی دہشتگردی سے کوئی سروکار نہیں، تمام منصوبوں میں ناکامی پر ’پاکستان تحریک احتجاج‘ پھر مظاہرے کرنے جا رہی ہے۔
ملک میں ابھی بھی 2کروڑ سیلاب زدگان کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔ پی ٹی آئی سندھ اور بلوچستان کے کروڑوں سیلاب متاثرین کو پیغام دے رہی کہ آپ نہی عمران خان کی سیاست اہم ہے۔ دوسری طرف دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ان کو سیلاب زدگان اور بڑھتی ہوئی دہشتگردی سے کوئی سروکار نہی۔1/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) December 30, 2022
انہوں نے کہا کہ دو شارٹ مارچ، استعفوں اور اسمبلیاں تحلیل کرنے کی دھمکی میں ناکامی ہوئی، اب ان کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا، پاکستان تحریک احتجاج ملک چلا سکی نہ ان میں پارلیمانی اپوزیشن کا کردار ادا کرنےکی صلاحیت ہے۔