پشاور (نیوز ڈیسک)گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے ہیلی کاپٹر استعمال سے متعلق بل پر دستخط کردیے، جو لوگ اس سے متاثثر ہیں ،عدالت جائیں تب صحیح فیصلہ آئیگا،اختلافی نوٹ بھی لکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق بل پر دستخط کر دیے۔ انہوں نے کہا کہ بل پر دستخط کر دیے ہیں لیکن اختلافی نوٹ بھی لکھا ہے، اختلافی نوٹ لکھا ہےکہ یہ فنانس بل نہیں ہے،جو لوگ اس سے متاثر ہو رہے ہیں وہ عدالت جائیں گے تب ہی صحیح فیصلہ آئے گا۔خیال رہے کہ صوبائی اسمبلی نے ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق بل منظوری کے بعد گورنر کو دستخط کے لیے بھیجا تھا، گورنر کے پی نے دستخط کیے بغیر بل پر اعتراضات لگا کر واپس اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو بھیج دیا تھا۔