کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما شیر خان جاں بحق ہو گئے۔جمعہ کو پولیس حکام نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن نمبر 4 قبرستان کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے مقتول کی شناخت شیر خان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ مقتول کا تعلق اے این پی سے ہے۔مقامی پولیس کے مطابق مقتول کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا، واقعہ سے متعلق تفتیش کررہے ہیں، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔