اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ملک میں ایک ہی دن انتخابات کرانے کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کا تیسرا اور آخری دور کل ہو گا،قیادت کے مشورے کے بعد پی ٹی آئی اور حکمران اتحاد تجاویز ایک دوسرے کے سامنے رکھیں گے،پی ڈی ایم بجٹ پیش کرنے تک حکومت برقرار رکھنا چاہتی ہے، تحریک انصاف 14 مئی تک حکومت کے خاتمے کی خواہشمند ہے، پی ٹی آئی 14 مئی تک قومی اسمبلی تحلیل ہونے پر ایک ساتھ الیکشن کیلئے تیار ہے۔















