راولپنڈی ( اے بی این نیوز )پاک فوج کی مدد سے 100 فٹ طویل سٹیل پُل کی تعمیرپر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،پاک فوج کا سوات کے علاقہ بحرین میں 100 فٹ طویل سٹیل کا پل کامیابی سے تعمیر کر لیا حالیہ سیلاب کے باعث پرانا پل متاثر ہونے کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا تھا پاک فوج نے بہت قلیل مدت میں سٹیل سے بنے نئے پل کو تعمیر کر کے علاقہ مکینوں اور اطراف کی آبادی کو سہولت فراہم کی علاقہ کی عوام فوری امدادی کارروائی اور بدترین سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر بروقت اقدامات کرنے پر پاک فوج کی معترف اور شکر گذار ہیں۔















