اہم خبریں

مزدور دنیا میں جہاں بھی ہیں وہ معیشت میں ریڑھی کی ہڈی کا کردار ادا کر رہے ہیں،شازیہ مری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) وفاقی وزیرشازیہ مری نے یوم مئی کے موقع پر کہا ہے کہ مزدوروں کے عالمی دن پر تمام محنت کشوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، مزدوروں کی انتھک جدوجہد کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں، مزدور دنیا میں جہاں بھی ہیں وہ معیشت میں ریڑھی کی ہڈی کا کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستان سے تعلق رکھنے والے مزدوروں نے دنیا میں اپنی محنت کا لوہا منوایا، پاکستان میں لاگو تمام مزدور دوست قوانین پی پی پی کے حکومتی ادوار میں بنے، پاکستان پیپلز پارٹی اور مزدور کے درمیان پھول اور خوشبو کا رشتہ ہے، عمران نیازی کی حکومت میں کم و بیش 70 لاکھ سے زائد مزدور نوکریوں سے فارغ کیئے گئے، اسٹیل ملز کے باہر کھڑے ہوکر عمران نیازی نے اسٹیل ملز بحالی کا کھکوکھلا وعدہ کیا، اپنے وعدے کے برعکس عمران نے اسٹیل ملز کے ہزاروں ملازمین کو جبری فارغ کیا، پی ٹی ڈی سی، پی آئی اے اور کئی منافع بخش اداروں کے مزدور عمران حکومت میں نوکریوں سے فارغ کردیئے گئے،پی آئی اے کو تباہ کرنا بھی عمران نیازی کے دیگر کارناموں میں ایک کارنامہ ہے، پی ٹی آئی دورِحکومت میں پی آئی اے کی ساک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا گیا، آج مزدوروں کے حق میں ریلی نکالنے والے کی پارٹی ٹکٹ صرف ارب پتی خرید سکتے ہیں، پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کے ریٹ کسی سے چھپے نہیں، عمران خان کی ریلی کا مقصد مزدوروں کے حقوق نہیں، بلکہ بشری بی بی اور فرح گوگی کا اقتدار ہے، عمران نیازی کا مزدوروں سے اتنا ہی واسطہ ہے جتنا عثمان بزدار کا گڈ گورنس سے، پی ٹی آئی دور میں محنت کشوں پر فوجداری مقدمات بناکر جیلوں میں ڈالا گیا،عمران کی ناک کے نیچے مزدوروں سے نجکاری کے نام پر روزگار چھینا گیا، نجکاری کے نام پر عمران نے اپنے رشتہ داروں اور اے ٹی ایمز کو نوازا اور مزدوروں کا معاشی قتل کیا،لاہور میں مزدوروں کی ریلی نہیں نوسربازوں کی ریلی ہوئی، پی پی پی رہنماؤں کو مزدوروں کو نوکریاں دینے کی پاداش میں جیلوں میں قید کیا گیا،یوسف رضا گیلانی نے نوکریاں دینے کے جرم میں پانچ برس کی قید کاٹی،آج بھی پاکستان کا مزدور اور محنت کش جدوجہد کا علم تھامے ہوئے ہے،محنت کشوں کے آخری حقوق تک پی پی پی جنگ جاری رکھے گی۔

متعلقہ خبریں