لاہور ( اے بی این نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یومِ مئی کی ہماری ریلی میں اہلِ لاہور کی بڑی تعداد میں شرکت جبکہ یہ تو محض ریلی کی ابتداء تھی۔ ہم جوں جوں آگے بڑھ رہےہیں عوام بڑی تعداد میں شرکت کیلئےامڈ رہے ہیں۔ یہ ان لوگوں کیلئے واضح پیغام ہے جو دستور اور سپریم کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑانے کی خواہش اپنےدلوں میں پالتےہیں۔















