پاکستان اور روس کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )پاکستان اور رشین فیڈریشن آج سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق اس سنگ میل کے موقع پر، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے تہنیتی خطوط کا تبادلہ کیا۔پاکستان اور روس کے درمیان باہمی خیر سگالی اور اعتماد پر مبنی قریبی، کثیر جہتی تعلقات ہیں۔ دوطرفہ تعلقات اقتصادی، توانائی اور سلامتی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون سے نمایاں ہیں۔ دونوں ممالک باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر مختلف کثیر الجہتی فورمز پر بھی مشاورت کرتے ہیں۔پاکستان اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات یکم مئی 1948 کو قائم ہوئے۔