اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق یوم مزدور پر پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی محنت کشوں کی جماعت ہے،اقتدار میں آنے کے بعد محنت کشوں کی مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔ ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے محنت کشوں کی ہمیشہ طرفداری کی تھی،پیپلز پارٹی نے لیبر اصلاحات کے ذریعے مزدوروں سے ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کیا ۔















