ممبئی (اے بی این نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار پردیپ راوت 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد بالی ووڈ اور شوبز حلقوں میں سوگ کی فضا چھا گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کے منیجر نے تصدیق کی ہے کہ پردیپ راوت کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ منیجر کے مطابق وہ چند گھنٹے قبل انتقال کر گئے۔
پردیپ راوت نے 1985 میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور متعدد ہندی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ وہ خاص طور پر منفی کرداروں (ولن) کی شاندار اداکاری کی بدولت فلم بینوں میں بے حد مقبول ہوئے۔
انہوں نےامیتابھ بچن، راج ببر، ونود کھنہ اور عامر خان سمیت بالی ووڈ کے کئی بڑے ستاروں کے ساتھ کام کیا۔ عامر خان کی بلاک بسٹر فلموں لگان اور غجنی میں ان کی اداکاری کو بھی شائقین نے بے حد سراہا۔
ہندی فلموں کے علاوہ پردیپ راوت نے مختلف علاقائی زبانوں کی فلموں اور ٹیلی ویژن ڈراموں میں بھی نمایاں کردار ادا کیے اور اپنی منفرد اداکاری سے بھارتی فلم انڈسٹری میں الگ پہچان بنائی۔
مزید پڑھیں:چیئرمین ایف بی آر کا اہم اعلان، تاجروں کے لیے بڑی خوشخبری















