اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد اور پشاور میں دفعہ 144 نافذ ،جلسے،جلسوں اور ریلیوں پر پابندی لگائی دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی یو م مزدور پر پر محنت کشوں سے اظہار یکجہتی کے لیے راولپنڈی اور پشاور میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کے پیش نظر وفاقی پولیس نے اسلام آباد میں دفع 144 نافذ کردی ۔ترجمان پولیس کے مطابق جلسے، جلوس اور اجتماع کی اجازت نہیں، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی ۔دوسری جانب پشاور میں بھی 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے ، 5 یا اس سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔















