اسلام آ باد(نیوزڈیسک )سابق وفاقی وزیرسینٹرثانیہ نشتر نے کہا کہ تحریک انصاف دورحکومت نے مزدور افرادکیلئے جوپناہ گاہیں قائم کی تھیں پی ڈی ایم حکومت نے بند کرکے ملک کے غریب شہریوں کیلئے آسانی کے تمام راستے بند کردیئے۔سماجی را بطوں کی ویب سا ئٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر ثا نیہ نشتر نے کہا کہ ان پناہ گاہوں میں مستحق افراد کومفت رہائش اور 2 وقت کاکھانا باعزت اندازمیں فراہم کیاجاتا تھا۔ہم نے اپنے دور حکومت میں ہزاروں مزدوروں کوبند پناہ گاہوں کے باہر آہ وزاری کرتے دیکھا ۔ اس لئے پی ڈی ایم حکومت سیاست ضرور کرے لیکن غریب عوام کو بھی ریلیف فراہم کرے اور ہمارے دور میں قائم پناہ گاہوں کو فوری بحال کرے ،
ہماری حکومت نے مزدور افرادکیلیئے جوپناہ گاہیں قائم کی تھیں موجودہ حکومت نےبندکر دی ہیں۔ان پناہ گاہوں میں مستحق افراد کومفت رہائش اور 2 وقت کاکھانا باعزت اندازمیں فراہم کیاجاتا تھا۔میں نےہزاروں مزدور افراد کوبند پناہ گاہوں کےباہر آہ وزاری کرتےدیکھا ہے۔خدارا پناہ گاہوں کو بحال کریں pic.twitter.com/8r2TdotiRZ
— Senator Dr Sania Nishtar (@SaniaNishtar) April 30, 2023















