کراچی (نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ کراچی کی آبادی بڑھنے سے اسمبلی سے وڈیروں کی چھٹی ہوجائے گی۔شارع فیصل پر مردم شماری سے متعلق احتجاجی مظاہر سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سندھ کے سرکاری اداروں میں کراچی میں رہنے والے نظر نہیں آتے، پیسے لیکر نوکریاں دی جاتی ہیں تاکہ کرپشن کا اڈہ چلتا رہے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مارچ میں ہر زبان بولنے والے شریک ہیں، کراچی کے مینڈیٹ کی حفاظت کریں گے۔انہوںنے کہا کہ مردم شماری میں توسیع کی خیرات نہیں کراچی کی گنتی پوری کی جائے، حکومت نے عوامی احتجاج پر مردم شماری میں 15 روز کی توسیع کی ہے۔ان کا کہناتھاکہ تقسیم کرنے والوں پر ہمارے متحد ہونے سے لرزہ طاری ہے۔















