لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے ابوزر چدھڑ اور نجم ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو لیک کے معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا۔تحریک انصاف نے ابوزر چدھڑ اور سابق چیف جسٹس کے صاحبزادے کی آڈیو لیک آنے کے بعد ابوزر کو ٹکٹ دینے کے حوالے سے تحقیقات کا فیصلہ کیاہے، مزید ٹکٹس کی تقسیم کے معاملات پر بھی شکایات کی تحقیقات کی جائیں گی،واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب نثار اور ٹکٹ ہولڈر پی پی 137 ابوزر چدھڑ کے درمیان ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے بات چیت کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی، جس میں ابوزر چدھڑ کال پر پہلے سلام کرتے ہیں اور نجم ثاقب کے ’’جی‘‘ کہنے پر ابوزر کہتے ہیں کہ آپ کی کوششیں رنگ لے آئی ہیں۔















