اہم خبریں

وزیرِاعظم شہبازشریف کا گندم کی 2 کروڑ 75 لاکھ میٹرک ٹن ریکارڈ پیداوار پر اظہارِ تشکر

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے گندم کی 2 کروڑ 75 لاکھ میٹرک ٹن ریکارڈ پیداوار پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کا اگلا ہدف پاکستان کو پھر سےگندم برآمد کرنے والا ملک بنانا ہے،۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اس سال ملک میں گزشتہ دس سال کی نسبت گندم کی شاندار فصل ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب، معاشی مشکلات کے باوجود حکومت نے کھاد، معیاری بیج اور پیکیج کی فراہمی یقینی بنائی، حکومت کا اگلا ہدف پاکستان کو پھر سےگندم برآمد کرنے والا ملک بنانا ہے،وزیراعظم نے کہا کہ نااہل حکومت کی بدانتظامی سے پاکستان گندم امپورٹ کرنے والا ملک بن گیا ہے۔

متعلقہ خبریں