اہم خبریں

ادارہ شماریات نے مردم شماری کے اعداد وشمار جاری کردیئے

اسلام آباد (نیوزڈیسک)ادارہ شماریات نے مردم شماری کے اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ساتویں خانہ و مردم شماری میں اب تک کے اعداد و شمار کے تحت 23 کروڑ 90 لاکھ 17 ہزار 494 افراد کو شمار کیا جا چکا ہے۔ترجمان ادارہ شماریات نے بتایاکہ سندھ میں 5 کروڑ 48 لاکھ 58 ہزار 515 افراد کا شمار ہوچکا ہے جبکہ پنجاب میں11 کروڑ 68 لاکھ 27 ہزار 125 افراد کی گنتی کرلی گئی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق خیبرپختونخوا میں 3 کروڑ 93 لاکھ 72 ہزار 462 افراد کو گن لیا گیا ہے اور بلوچستان میں 2 کروڑ 94 ہزار 659 افراد کا شمار ہوچکا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایک کروڑ 78 لاکھ 19 ہزار 110 افراد کا شمار ہوچکا ہے جبکہ لاہورمیں ایک کروڑ 17 لاکھ 70 ہزار 764 افراد کو شمار کرلیا گیا ہے۔ملک میں ساتویں خانہ ومردم شماری میں پانچویں بار توسیع کر دی گئی۔ مخصوص اضلاع میں مردم شماری کی آخری تاریخ 15 مئی مقررکر دی گئی۔ ادارہ شماریات نے نوٹفکیشن جاری کر دیا۔ترجمان ادارہ شماریات محمد سرور گوندل کے مطابق توسیع شدہ اضلاع میں ‎لاہور، راولپنڈی ، گجرات ، فیصل آباد، سرگودھا ، ملتان ، بہاولپور، کراچی ، حیدر آباد اور پشاور شامل ہیں۔بنوں، ڈی آئی خان، ابیٹ آباد، نوشہرہ ، کوئٹہ ، جعفرآباد، لسبیلہ، اور آزاد جموں کشمیر اور گلگت کے اضلاع اور تحصیل میں مردم شماری کی آخری تاریخ 15 مئی مقررکر دی گئی۔ گزشتہ پلان کے تحت مردم شماری کا عمل 4 اپریل تک مکمل کیاجانا تھا۔

متعلقہ خبریں