اہم خبریں

سوات ، ایس ایچ او کی ایمانداری، ملبے سے ملے 25 لاکھ روپے حکام کے حوالے کردیئے

سوات(نیوزڈیسک) ایس ایچ او سی ٹی ڈی تھانہ کبل نے بارود کے ڈھیر سے ملنے والے 25 لاکھ روپے حکام کے حوالے کرکے ایمانداری کی نئی مثال قائم کردی۔خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں 24 اپریل کو تھانہ کبل سی ٹی ڈی کے مال خانے میں دو دھماکے ہوئے تھے جس سے تھانے سمیت کئی عمارتیں تباہ ہوگئی تھیں، چھ روز بعد جائے وقوعہ سے ملبہ ہٹانے کے دوران ایک پیکٹ ملا جس میں مال مقدمہ کے 25 لاکھ روپے موجود تھے۔ملبہ اٹھانے کے دوران ایس ایچ او تھانہ سی ٹی ڈی اکرام اللہ نے پیسوں سے بھرا پیکٹ اٹھا کر حکام کے حوالے کردیا، فرض شناسی پر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور آئی جی خیبرپختونخوا کی جانب سے ایس ایچ او کیلئے پولیس اعزاز اور کیش پرائز کا اعلان کیا گیا ہے، آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ اکرام اللہ کی ایمانداری اور فرض شناسی نے کے پی پولیس کا سر فخر سے بلند کردیا ۔

متعلقہ خبریں