مفت سہولت ختم،رواں سال سے عازمین حج کو آب زمزم خریدنا پڑےگا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)رواں سال سے عازمین حج کو آب زمزم مفت نہیں ملے گا بلکہ خریدنا پڑے گا۔ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق ہر حاجی کو پاکستان واپس پہنچنے پر صرف پانچ لیٹر آب زمزم ملے گا، آب زمزم کےلیے فی کس 1114 روپے ادا کرنے ہوں گے جو 15 سعودی ریال بنتے ہیں۔ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق پاکستانی حاجیوں کو 8 لاکھ 96 ہزار لیٹر آب زمزم فراہم کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین سے آب زمزم کی قیمت حج اخراجات میں پیشگی لی جا رہی ہے۔