اہم خبریں

ڈائریکٹر فوڈ کی مفت آٹا اسکیم میں 20 ارب روپے کرپشن کی تردید

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ڈائریکٹر فوڈشوذب سعید نے رمضان پیکیج کے تحت مفت آٹے کی تقسیم میں 20 ارب روپے کے کرپشن کی تردید کردی۔ایک بیان میں ردعمل دیتے ہوئے ڈائریکٹر فوڈ شوذب سعید نے کہا کہ 20 ارب روپے کرپشن کی پھیلائی جانے والی افواہ کی تردید کرتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پر 20 ارب روپے کی کرپشن کی افواہ پھیلائی گئی۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹارگیٹڈ سبسڈی سے مفت آٹا شفاف طریقے سے دیا گیا،ان کا کہناتھاکہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت حقدار گھرانوں کا تعین کیا گیا۔شوذب سعیدنے کہا کہ حقدار گھرانوں کی نادرا کے ذریعے تصدیق کی گئی، تمام عمل کمپیوٹرائزڈ طریقے سے مکمل کیا گیا، کرپشن کا امکان ممکن نہیں۔

متعلقہ خبریں