تحریک انصاف کا کل سے الیکشن مہم شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریکِ انصاف(پی ٹی آئی) کے ترجمان نے کہا ہے کہ کل سے لاہور، راولپنڈی، پشاور سمیت دونوں صوبوں میں الیکشن مہم شروع ہو جائے گی۔ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ عمران خان کل لبرٹی چوک سے ناصر باغ تک ریلی کی قیادت کریں گے۔پی ٹی آئی ترجمان نے بتایاکہ اس ریلی کا آغاز کل 12 بجے دوپہر ہو گا۔انہوں نے کہاکہ راولپنڈی اسلام آباد کی ریلی کی قیادت شاہ محمود قریشی کریں گے۔بیان کے مطابق پشاور میں ریلی کی قیادت پرویز خٹک کریں گے۔