اہم خبریں

سوڈان سے ایک اور خصوصی طیارہ پاکستانیوں کو لے کر وطن پہنچ گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سوڈان میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع نے بتایاکہ سوڈان سے ایک اور خصوصی طیارہ 139 مسافروں کو لے کر وطن پہنچ گیا، تمام مسافروں کے کورونا ٹیسٹ اور منکی پاکس کے لیے اسکریننگ کی گئی۔دوسری جانب پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہناتھا کہ پاک فضائیہ کا سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلاء کا مشن جاری ہے۔ترجمان نے بتایا کہ آج پاک فضائیہ کا ایک اور ایئر بس طیارہ 140 ہم وطنوں کو لے کر کراچی پہنچا ۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پھنسے ہوئے آخری پاکستانی کی بحفاظت وطن واپسی تک مشن جاری رہے گا۔ترجمان پاک فضائیہ نے کہاکہ پاکستان ایئر فورس وزارتِ خارجہ کے ساتھ مل کر انخلاء کے مشنز کو انجام دے رہی ہے۔

متعلقہ خبریں