لاہور(نیوزڈیسک)صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف دو ارب روپے کی رشوت کے الزام میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔پرویز الہٰی سمیت چھ سرکاری افسران کے خلاف حالیہ ترقیاتی منصوبوں میں دی گئی دو ارب روپے کی رشوت پر ایف آئی آڑ درج کی گئی ہے۔ایف آئی آر کے مطابق رشوت 29 کلومیٹر تعمیر کی جانے والی سڑک کی مد میں دی گئی۔ مقدمہ اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر گوجرانوالا میں درج کیا گیا۔















