اہم خبریں

آڈیو لیک میں آواز میرے بیٹے کی ہے، ثاقب نثارنے تصدیق کر دی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے اپنے بیٹے کی آڈیو کو مان لیا، نجی ٹی وی سے بات چیت میں ثاقب نثار نے کہا کہ اگر ان کےبیٹے نے ٹکٹ کےلیے کسی کی سفارش کر دی تو کسی کو کیا مسئلہ ہے؟ثاقب نثار نے کہا کہ جو آڈیو لیک ہوئی ہے اس میں آواز میرے بیٹے کی ہے لیکن میرے بیٹے کی آواز کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ثاقب نثار نے مزید کہا کہ میں پرائیویٹ شخص ہوں کسی کیلئے بھی سفارش کر سکتا ہوں، سفارش سے کسی کا نقصان ہوا ہے تو بتائیں۔

متعلقہ خبریں