اہم خبریں

پرویز الہٰی کے گھر پر حملے سے وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہیں،اسحاق ڈار کا شاہ محمودکوفون

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی سے رابطہ کیا ہے جس کے بعد تحریک انصاف نے کہاہے کہ اسحاق ڈار نے پرویز الہٰی کے گھر پر حملے، چادر چار دیواری کی پامالی پر اظہار افسوس کیا، شاہ محمود قریشی نے اسحاق ڈار کو پرویز الہٰی کے خاندان کے جذبات سے آگاہ کیا۔پی ٹی آئی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ اسحاق ڈار کو پرویز الہٰی کے گھر غیر قانونی حملے پر تحریک انصاف کے جذبات سے بھی آگاہ کیا گیا۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پرویز الہٰی کے گھر پر حملے سے وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہیں، یہ کارروائی نگراں پنجاب حکومت کی جانب سے کی گئی ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف کے جذبات سے اپنی قیادت کو آگاہ کریں گے، اس سلسلے میں جلد تحریک انصاف سے دوبارہ رابطہ بھی کریں گے۔

متعلقہ خبریں