لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس جاری ہے، جس میں صدرپی ٹی آئی چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر پر آپریشن کو سازش قرار دیتے ہوئے حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔اجلاس میں عمران خان کو حکومت کے ساتھ مذکرات پر بریفنگ دی گئی اور پرویز الہیٰ کی رہائش گاہ پر آپریشن کی بھرپور مذمت کی گئی۔بیشتر پی ٹی آئی رہنماؤں نے رائے دی کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے جائیں کیونکہ پرویز الہیٰ کے گھر آپریشن مذاکرات ختم کرانے کی سازش ہوسکتی ہے اور ہماری طرف سے مذاکرات ختم کرنے پر انہیں موقع مل سکتا ہے۔جبکہ کچھ رہنماؤں نے تجویز کیا کہ مذاکرات کو مزید آگے نہیں جانا چاہئیے، ہماری تجویز پر عمل نہ ہو تو مذاکرات ختم کردینے چاہئیں۔اجلاس میں مختلف تجاویز اور آئندہ کےلائحہ عمل پر گفتگو جاری ہے۔اجلاس میں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، شبلی فراز، اعظم سواتی، اعجازچوہدری، حماد اظہر اور محمود خان سمیت کئی دیگر رہنما بھی شریک ہیں۔















