اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف ہرجانے کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی کارروائی پر حکم امتناع جاری کردیا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر چیف جسٹس نے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے وزیردفاع خواجہ آصف کی اضافی دستاویزات کی منظوری چیلنج کی تھی۔اسلام آبادہائیکورٹ کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے11 مئی کو جواب طلب کرلیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ آئندہ سماعت تک ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کی عدالت میں کارروائی پر امتناع رہے گا۔















