اہم خبریں

عمران کو مسلط کرنے والے پاکستان کے مجرم ، ریاست انصاف کی منتظر ہے،مریم نواز

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک پر چیف آرگنائزر (ن) لیگ مریم نوازنے ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ نواز شریف چپ ہے، مگر اس کے خلاف سازش کرنے والے روز رسوا ہو رہے ہیں۔ہفتہ کوجاری اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد یہ حال ہیں تو اس وقت کیا حال ہوگا جب یہ فرعون کرسیوں پر تھے۔مریم نواز نے کہا کہ اس وقت یہ اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیسے کر رہے ہوں گے؟انہوںنے یہ بھی کہا کہ نواز شریف چپ ہے، مگر اس کے خلاف سازش کرنے والے روز رسوا ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران کو مسلط کرنے والے پاکستان کے مجرم ہیں اور ریاست انصاف کی منتظر ہے۔

متعلقہ خبریں