اہم خبریں

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف کیس کی سماعت 2مئی کو ہوگی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیاہے۔دومئی کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔عدالت نے اٹارنی جنرل، سپریم کورٹ بار، پاکستان بار کونسل کو نوٹس جاری کر دئیے جبکہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف سمیت 9 سیاسی جماعتوں کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر عدالتی اصلاحات بل پر عملدرآمد روک دیا تھا۔

متعلقہ خبریں